غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا

کراچی(این این آئی) غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے منگل کوانٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ جبکہ چینی یوآن کی قدر میں کمی کارجحان رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قدر میں 9پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی

ڈالر کی قیمت خرید115.50 روپے سے بڑھ کر115.59روپے اور قیمت فروخت115.60 روپے سے بڑھ کر115.69روپے ہوگئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں20پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.80روپے سے بڑھ کر116.00روپے اور قیمت فروخت116.30روپے سے بڑھ کر116.40روپے ہوگئی ۔منگل کو یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں75پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید141.00روپے سے بڑھ کر141.50روپے اور قیمت فروخت142.80روپے سے بڑھ کر143.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید161.00روپے سے بڑھ کر161.75اور قیمت فروخت162.80روپے سے بڑھ کر163.55روپے ہو گئی ۔منگل کو سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرمیں باالترتیب 15پیسے اور5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید30.60روپے سے بڑھ کر30.75روپے اور قیمت فروخت30.90روپے سے بڑھ کر31.05روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.40روپے سے بڑھ کر31.45روپے اور قیمت فروخت31.70روپے سے بڑھ کر31.75روپے ہوگئی ۔منگل کو چینی یوآن کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 18.30 روپے سے گھٹ کر18.20روپے اور قیمت فروخت19.30روپے سے گھٹ کر19.20روپے ہوگئی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.