4 اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ ،جانتے ہیں ان ارکان کا تعلق کن کن سیاسی جماعتوں سے ہے؟

لاہور (آن لائن) پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے چار اراکین پنجاب اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے بتایا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ان اراکین اسبلی سے گزشتہ کئی روز سے مذاکرات جاری تھے جن کی روشنی میں ان اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا حتمی طورپر فیصلہ کرلیا ہےجن میں پنجاب اسمبلی کے آزاد رکن احسن ریاض فتیانہ،پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم شہاب الدین ،پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی احمد شاہ کگھا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی

مخدوم انورعالم شامل ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ مذکورہ اراکین اسمبلی اپنی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان عمران خان سے باضابطہ ملاقات میں کرینگے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.