ایوان فیلڈ ریفرنس!احتساب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کو سرپرائز دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون

فیلڈ فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔سماعت کے آغاز پر نواز شریف کےوکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل اسلام آباد آنے کے لئے لاہور ایئر پورٹ آئے اور وہاں بیٹھے رہے تاہم خراب موسم کی وجہ سے پائلٹ کو جہاز اڑانے کی اجازت نہ مل سکی۔وکیل نے عدالت استدعا کی کہ آج حاضری کے لئے استثنیٰ دیا جائے جس کے بعد فاضل جج نے نواز شریف اور مریم نواز کو آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.