پہلا ٹی ٹونٹی ، حسین طلعت نے 4اہم اعزازپالئے

کراچی: پی ایس ایل 3کی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ کیلئے شاندار کارکردگی دکھاکرقومی ٹیم میں جگہ پانےوالے 22سالہ آل راﺅنڈر حسین طلعت نے کراچی میں ویسٹ انڈیز کےخلاف اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو میں اہم عالمی ریکارڈ برابرکرنے کے ساتھ ساتھ 4 اعزازات اپنے نام کرلئے ۔ 22سالہ آل راﺅنڈر حسین طلعت نے ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزکے پہلے میچ میں اوپنر آندرے فلیچر، کپتان جیسن محمد اور ریادایمرٹ کے کیچز تھام کر ٹی ٹونٹی ڈیبیومیں زیادہ کیچ تھامنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا،ابتک جن چھ کھلاڑیوں نے کیریئر کے پہلے ٹی ٹونٹی میں تین کیچ تھامے ہیں ان میں آدھے پاکستانی ہیں۔

حسین طلعت سے قبل 2006ءمیں وکٹ کیپر کامران اکمل نے انگلینڈ جبکہ 2011ءمیں یاسرشاہ نے ہرارے کے مقام پر میزبان زمبابوے کےخلاف اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز تین کیچ تھام کرکیاتھا۔حسین طلعت نے کیریئر کے پہلے ٹی ٹونٹی میں 37 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 41رنز بنائے جو ٹی ٹونٹی ڈیبیومیں کسی بھی ملکی کرکٹرکے تیسرے زیادہ رنز ہیں۔اس سے قبل عمرامین نے 2013ءمیں ویسٹ انڈیزکےخلاف 47جبکہ 2006ءمیں محمدحفیظ نے پاکستان کے اولین ٹی ٹونٹی میں انگلینڈکےخلاف46رنزبناکریہ اعزاز پایاتھا۔حسین طلعت ذوالفقار بابر کے بعد محض دوسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو میں رنز بنائے ، وکٹیں لیں اور کم ارکم ایک کیچ تھاما۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.