پنجاب میں مسلم لیگ ن کو شکست دینا مشکل کام ہے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے اعتراف کر لیا

لاہور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبہ پنجاب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مقبولیت کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے قومی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی سیاسی طاقت کا اعتراف کر لیا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو شکست دینا مشکل کام ہے۔

پنجاب میں نواز شریف کی مقبولیت کی جڑیں گہری ہیں۔اگر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پنجاب میں عمران خان کی مقبولیت کو کیش کروا لیں گے تو ایسا نہیں ہے۔پرویز خٹک نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی اک نعرہ لگایا تھا تا ہم اس پر پورے طریقے سے عمل در آمد کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ آئیندہ انتخابات میں ہم کسی صوبے کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.