خیبرپختونخوا میں صوبے میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی کے مناسب استعمال کا پروگرام شروع

اسلام آباد : خیبرپختونخوا میں صوبے میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی کے مناسب استعمال کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے ساٹھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ ساڑھے چار ہزار مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ صوبے بھر میں ایک سو دیہات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام آئند ہفتے شروع ہو گا اور اسی طرح بنیادی صحت کے تقریباً دو سو مراکز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.