ہماری منی ٹریل کو ہمارے ہی خلاف ثبوتوںکا ڈھیر بنا دیا گیا، مریم نواز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے تمام منی ٹریل جے آئی ٹی کے سامنے پیش کردی ہیں‘ آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں نواز شریف پر ڈال دیا گیا‘ ہماری جانب سے دی گئی منی ٹریل کو ہمارے ہی خلاف ثبوتوںکا ڈھیر بنا دیا گیا۔ جمعہ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ریڈلے کا بیان سب کے سامنے ہے آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں نواز شریف پر ڈال دیا گیا ہم نے تمام منی ٹریل جے آئی ٹی کے سامنے دی ہے مخالفین پراپیگنڈہ کررہے ہیں ضمنی ریفرنس میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف مالک ہیں ہماری جانب سے دی گئی منی ٹریل کو ہمارے خلاف ہی ثبوتوں کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.