نعیم بخاری نے عمران خان کو بیوہ عورتوں سے ووٹ لینے کا طریقہ بتا دیا

لاہور: پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مجھے پنجاب میں اپنے ساتھ لے کر جائیں تو وہاں کی بیوہ عورتیں مجھے دیکھ کر آپ کو ووٹ دیں گیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم بخاری کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں تین لوگوں سے بہت محبت کی ہے۔

ایک قائداعظم محمد علی جناح،دوسرے ذولفقار علی بھٹو اور تیسرے عمران خان ہیں۔اور عمران خان یہ کہتے ہیں کہ سیاست میں میرا کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہے۔اور چئیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر کہا جا رہا کہ عمران خان ن نے آصف علی زرداری کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے حالانکہ وہ آصف علی زارداری کے ساتھ مخالف تھے۔لیکن میں ایک بات بتا دوں عمران خان اوراصف علی زرادری میں کوئی محبتیں نہیں ہے۔عمران خان صاف الفاظ میں آصف علی زرداری کو چور کہتے ہیں۔جب اینکر نے کہا کہ اب پی ٹی آئی سے متعلق کچھ بات کرتے ہیں۔تو نعیم بخاری نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ میرے چئیرمین کی شادی سے متعلق مجھ سے سوال مت کرنا مجھے سختی سے منع کیا گیا ہے ۔نعیم بخاری نے مزید کہا کہ میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ آپ مجھے پنجاب میں اپنے ساتھ لے کر جائیں تو وہاں کی بیوہ عورتیں میری شکل دیکھ کر آپ کو ووٹ دیں گے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.