election

تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،عمران خان الیکشن 2018 میں کن حلقوں سے میدان میں اتریں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (آن لائن)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن 2018 تین صوبوں سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن 2018 تین صوبوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان پنجاب سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں لاہور، راولپنڈی اورمیانوالی سے میدان میں اتریں گے۔ جبکہ سندھ سے وہ کراچی کے کسی حلقے سے الیکشن میں جائیں گے اسی طرح خیبر پختونخوا سے بھی وہ کسی حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں۔ تاہم حلقوں کا فیصلہ وہ مارچ میں حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد
کریں گے اور اپنی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز مارچ کے آخر میں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.