india

بھارت میں جب انتہا پسندوں نے مسلمانوں صحافی کو قتل کرنے کیلئے اس کے گھر پر دھاوا بولا تو صحافی کی وکیل بیوی نے ایسا کیاکام کیا کہ حملہ آور دم دبا کر بھاگ کھڑے ہوئے، نئی مثال قائم کر دی

لکھنو(آئی این پی)بھارت میں دلیر خاتون نے اپنے صحافی شوہر کی جان بچالی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنو میں جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ رہتے ہیں، اس شہر میں سنگین واردات رونما ہوئی۔ غنڈوں کے ایک گروہ نے صحافی عابد علی کے گھر کے دروازے پردستک دی ۔ جیسے ہی عابد علی نے دروازہ کھولا بدمعاش ان پر ٹوٹ پڑے۔شوہر پر غنڈوں کا حملہ دیکھ کر عابد علی کی بیوی نے بہادریکا مظاہرہ کرتے ہوئے فورا ہی گھر میں موجود لائسنسی پستول سے بدمعاشوں پر گولیاں برسانی شروع کردیں جس سے حملہ آوروں کو بھاگنا
پڑا۔پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جس میں عابد علی کی اہلیہ لائسنسی پستول سے فائرنگ کر کے بدمعاشوں کو بھگانے میں کامیاب نظر آرہی ہیں۔واضح ہو کہ عابد علی کی بیوی پیشے سے وکیل ہیں ۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.