پاک بھارت کشیدگی !بیرسٹر سلطان کے دبنگ اعلان نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے اور سرجیکل اسٹرائیکس کاجھوٹا دعوی کرنے والا بھارت آج نہ صرف عالمی برادری بلکہ اپنے ملک کے عوام سے بھی منہ چھپاتا پھر رہا اسے یاد رکھنا چاہیے کہ اگر اس نے مقبوضہ کشمیر میں مظا لم و بربریت جاری رکھی اور دوسری طرف اپنے عوام کو خوش کرنے کے لئے اس قسم کے جھوٹے دعوے اور بوکھلاہٹ میں آکر خدانخواستہ کوئی آپریشن کیا تو آزاد کشمیر کے عوام اپنی فوج کے شانہ بہ شانہ لڑتے ہوئے لائن آف کنٹرول کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔عالمی برادری اس موقع پر اپنا کردار ادا کرے کیونکہ بھارت اب پوری طرح سے دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے

۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پر امریکہ اور برطانیہ کے دورے سے واپسی پر کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گذشتہ روز ہی امریکہ اور برطانیہ کے دورے سے وطن واپس پہنچے ہیں اس دوران انھوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کے ایک زبردست مظاہرے کی قیادت کرنے کے علاوہ امریکی وزارت خارجہ کے اعلی حکام،امریکی سینیٹرز، کانگریس مین سے ملاقاتیں کرکے انہیں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارت کے جنگی جنون پر بھی بریفنگ دی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انہیں بتایا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کو ئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کاپیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ لہذ ا عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقدامات کرے تاکہ جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.