sharif

لندن فلیٹ ہی نہیں بلکہ شریف خاندان نے برطانیہ میں کیا کچھ بنا رکھا ہے، خزانے کی حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے لندن جانیوالی نیب کی ٹیم کو اہم کامیابی مل گئی، مے فیئر فلیٹس کے علاوہ بھی لندن میں جائیداد کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے لندن جانیوالی نیب کی ٹیم کواہم کامیابی مل گئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مے فیئر فلیٹس کے علاوہبھی شریف خاندان کی جائیدادیں لندن میں موجود ہیں جبکہ برطانوی حکام نے شریف خاندان کی دس سے زائد آف شور کمپنیوں کی تصدیق کی ہے۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے دو افسران تاحال لندن میں موجود ہیں جبکہ ٹیم کے
سربراہ وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ نیب ذرائع مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.