قصور مظاہرین کی ہلاکت، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

قصور مظاہرین کی ہلاکت، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کے دوران شہریوں پر پنجاب پولیس نے گولیاں برسادیںجس کے باعث دو بے گناہ مظاہرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر

کرتے ہوئے استدعا کی کہ قصور میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس نے وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ایما پر فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ عدالت شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.