malesia-minister

کون سے اسلامی ملک کے وزیراعظم 3اپریل سے پاکستان کادورہ کرینگے؟ ،صدر،وزیراعظم سے نہیں بلکہ کن سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ،حیران کن تفصیلات جاری

اسلام آباد (پی کے خبر آن لائن) ملائشیا کے سابق وزیر اعظم 3اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، عمران خان اور پرویز خٹک سے ملاقات ہو گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے سابق وزیر اعظم 3اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔عبداللہ احمدبداوی ملائشیامیں حلال انڈسٹری ڈیوپلمنٹ کارپوریشن کے پیٹرن ان چیف ہیں۔خیبر پختونخواحکومت کے ذرائع نے بتایا کہ ملائشیا کے
سابق وزیر اعظم اور عمران خان کی ملاقات میں خیبرپختونخواہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ٗ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کے دورے سے خیبر پختونخوا میں ترقی کی نئی راہیں کھلے گی۔ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 4 اپریل کو پشاور بھی آئینگے اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کرینگے ٗعبداللہ احمدبداوی صوبائی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے مختلف مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.