senator-hadit-ullah

حکومت کو بڑا جھٹکا،8سینیٹرز الگ ہوگئے

اسلام آباد (پی کے خبر آن لائن) فاٹا کے سینیٹرز نے حکومتی بنچز سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 8سینیٹرز نے حکومتی بنچز چھوڑنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی لیڈرہدایت اللہ کی سربراہی میں فاٹا سینیٹرز نے اپنے اس فیصلے سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کر دیا۔سینیٹر صالح شاہ کے مطابق فیصلہ قبائلی علاقوں کی عوام کے مفاد میں کیا گیا،
انہوں نے کہاکہ ہمارے بار بار احتجاج کے باوجود حکومت نے نہ تو فاٹا ریفارمز کیں اور نہ ہی ترقیاتی کام کروائے۔سینیٹر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ اب حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔فاٹا سے ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت نے فاٹا ریفارمز پر ہماری بات نہ مانی تو آنے والے سیشن سے قبل قومی اسمبلی میں بھی اسپیکر کو اپوزیشن بنچز الاٹ کرنے کی درخواست دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.